توشہ خانہ 2 کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف سماعت کل ہوگی

Sep 07, 2025 | 18:37:PM
توشہ خانہ 2 کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف سماعت کل ہوگی
کیپشن: عمران خان، بشریٰ بی بی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل   صبح 10 بجے اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء کی جانب سے گواہان پر جرح متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے 10 ستمبر تک بند رہیں گے