پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں:مریم نوازشریف

قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرأت و بہادری پر فخر ہے

Sep 07, 2025 | 12:27:PM
پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں:مریم نوازشریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے یوم فضائیہ پراپنے پیغام میں کہاہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہاکہ قوم پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتی ہے،7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موسم گرما کی تعطیلات ختم،سپریم کورٹ میں کل سے نئے عدالتی سال کا آغاز
مریم نوازشریف نے کہاکہ پاک فضائیہ کے شاہین صفت پائلٹوں نے رافیل طیارے گرا کر ایک بار پھر دشمن پر دھاک بٹھا دی،پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرأت و بہادری پر فخر ہے۔