امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز سے ملاقات

Sep 07, 2023 | 18:03:PM
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، نگراں وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ایک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل تشکیل دی ہے، کونسل کا مقصد مختلف شعبوں کان کنی، معدنیات، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی میں سرمایہ کاری  بڑھانے کی ترغیب دینا ہے۔

گوہر اعجاز نے سفیر کی وساطت سے امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کرنے کی بھی دعوت دی،ٹیکسٹائل، ویلیو ایڈڈ فوڈ پروڈکٹس، تازہ آم اور کھجور، سویا بین اور بیف سمیت مختلف شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کے ممکنہ مواقع پر گفتگو  کی گئی۔

گوہر اعجاز نے سفیر کے ساتھ اقتصادی بحالی کے منصوبے کے لیے حکومتی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا،نگراں وزیر تجارت  ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پاکستان کے مستقبل کی معاشی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکی حکومت کی مسلسل حمایت پر سراہا۔