پاک فضائیہ کے ائیربیسز پر 7 ستمبر یومِ شہداء کے طور پر منایا گیا، خصوصی تقاریب اور اجتماعات معقد کئے گئے

Sep 07, 2023 | 17:46:PM
Pakistan Air Force Youm e Shohada, Martyrs day of Pakistan Air Force, Air Chief Marshal Zaheer Ahmad Babar Sindhu, 24News
کیپشن:  پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھونے  ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ فوٹو: پاکستان ائیرفورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز: پاک فضائیہ کی جانب سے ملک بھر کی ائیر بیسز پر 07 ستمبر یوم شہداء کے طور پر منایا گیا۔ تمام ائیر بیسز پردن کا آغاز 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہداء  کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا۔

 ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یوم شہداء کی مناسبت سے تقریب میں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاک فضائیہ کی تاریخ قربانیوں، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی لازوال داستانوں سے عبارت ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے یوم شہداء پر افواجِ پاکستان کی ملک خداداد کے لیے عظیم قربانی کے جذبے کو سراہا۔انہوں نے کہا،  یومِ شہداء، افواج پاکستان کی جانب سےغیر معمولی بہادری اور بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا عکاس ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ 

ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے شہداء کی بہادری اور شاندار کارناموں کو بھی  سراہا۔  ہم اپنے ہیروز کے انتہائی شکر گزار ہیں، جنہوں نے آنے والی نسلوں کے لیے قربانی کی اعلیٰ ترین مثالیں قائم کیں۔ 

 سربراہ پاک فضائیہ نے پاک فضائیہ کے تمام ہیروز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کیا، انہوں نے سربراہ پاک فضائیہ کی کشمیری بہن بھائیوں سے انکے حقِ خودارادیت کے حصول کی خاطر انتھک اور منصفانہ جدوجہد کے حوالے سے اظہار یکجہتی کیا اور  ابھرتے ہوئے نئے عالمی منظر نامے کے پیشِ نظر  پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہرممکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 ایئر چیف نے خلائی، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں ترقی اور جدید ٹیکنالوجیز کے حصول کے ساتھ مقامی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور کاوشوں کو جاری رکھنے کےعزم کوبھی دہرایا۔

 ایئر چیف نے اپنے خطاب میں قوم کو ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔

 پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھونے  ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔