نوابشاہ،صدر آصف زرداری کی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور طارق علی سولنگی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت و بلند درجات کیلئے دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق آج لنجار ہاؤس میں سوگوران سے تعزیت کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ماں جیسے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ، انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی وفات کو انکے اہل خانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوگواران کے غم اور دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی پاکستان واپسی کے انتظامات کر دیے؛اسحاق ڈار