نادرا کا سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اہم اقدام چار ممالک میں نئے کاؤنٹرز قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا، کینیڈا، اٹلی، بحرین اور اردن میں پاکستانی سفارتخانوں کے اندر نادرا کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے۔
ترجمان نادرا کے مطابق کینیڈا کے دو شہروں مونٹریال اور وینکوور میں نادرا کاؤنٹرز فعال ہو چکے ہیں جبکہ اٹلی کے شہر میلان میں بھی پاکستانیوں کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔
بحرین کے دارالحکومت مناما اور اردن کے شہر عمان میں بھی نادرا کاؤنٹرز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک 5 نئے کاؤنٹرز قائم کیے جا چکے ہیں، جبکہ اگلے مرحلے میں اٹلی کے شہر روم میں بھی نادرا کاؤنٹر قائم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے منظور