وزیراعلیٰ کا ستھرا پنجاب کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان

Oct 07, 2025 | 19:37:PM
وزیراعلیٰ کا ستھرا پنجاب کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو راشن کارڈ دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین کو زبردست کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا،مریم نواز ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلیے ستھرا پنجاب کی جیکٹ پہن کر آئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب کے ڈیڑھ لاکھ ورکرز کیلئے راشن کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیربلدیات نے اس پر کام شروع کردیا ہے اور انشاء اللہ اگلے مہینے لاہور میں آپ سے ملاقات کر کے سب کو راشن کارڈ دیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس راشن کارڈ کی مدد سے ہر ملازم مہینے میں3 ہزار روپے تک کی خریداری کرسکے گا، یہ آپ کی بہن اور بیٹی کی طرف سے ایک حقیر سا تحفہ ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو شاباش دیتے ہوئے انہیں ہیروز قرار دیا اور کہا کہ آپ نے میرے خواب کو تعبیر دی، صرف ایک سال میں وہ ممکن کر دکھایا جس کا سوچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بطور وزیر اعلیٰ میں کمانڈوز کی وردی پہن سکتی ہوں تو ستھرا پنجاب ٹیم کی وردی کیوں نہیں پہن سکتی، پولیس، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز سب انتظامیہ میری فورس کا حصہ ہے اسی طرح ستھرا پنجاب بھی میری ٹیم کا حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی ٹیم نے شہر، دیہات،گلی محلوں، سڑکوں کو صاف کیا ان کی شکر گزار ہوں، ستھرا پنجاب کی ٹیم نے پنجاب کے شہر،گلی محلے اورکونے کونے کو صاف کر دیا ہے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ سیلاب کے دوران سول ڈیفنس، ریسکیو، پولیس، کمشنرز، ڈپٹی کمشنر،کابینہ اورستھرا پنجاب کی ٹیموں نے بھر پور کام کیا، سیلاب کے دوران ستھرا پنجاب کی ٹیم نے انسانی زنجیر بنا کر سیلابی ریلے کو روک رہے تھے جبکہ ریسکیو کا کام ستھرا پنجاب کی ٹیم کا نہیں تھا لیکن انسانی ہمدردی کے پیش نظر دن رات کام کیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ورکرزکو تصویر پرلگے کیچڑ کو صاف کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی، ساہیوال میں ستھرا پنجاب کے ورکرز گلی محلوں میں اعلان کرکے کوڑا کڑکٹ اکٹھے کرتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میں لوگوں کے خواب پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں، ستھراپنجاب کی ٹیم نے میرے خواب پورے کیے۔ مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ستھرا پنجاب کی ڈیڑھ لاکھ فورس پر مشتمل ٹیم دنیا کی سب سے بڑی ٹیم ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ویمن یونیورسٹی مردان کا طالبات کیلئے بڑا ریلیف، فیسوں میں 40 فیصد کمی