پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری

Oct 07, 2025 | 17:59:PM
پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پرونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے) نے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ دو روز میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ فی الحال نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج پر ہے۔

انہوں نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے اور ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سی ایس ایس و دیگر امتحانات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد