جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کے سکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کے سکواڈز کے لیے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے بعد تھنک ٹینک نے مشاورت کا آغاز کر دیا، پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ٹی ٹونٹی کپتان سلما ن علی آغا کی کارکردگی بھی پر غور جاری ہے، سلمان علی آغا کپتانی اور بیٹنگ میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے آسٹریلوی کرکٹرز کی طبیعت بگڑ گئی
ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بھی بات چیت جاری ہے۔
ون ڈے سکواڈ میں بھی چند تبدیلیاں متوقع ہیں، سکواڈز میں تبدیلیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔