بلوچستان پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے

Nov 07, 2025 | 21:13:PM
 بلوچستان پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)صوبہ بلوچستان کی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے کئے گئے۔
سینٹرل پولیس آفس کئے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق تعیناتی کے منتظر عطاء اللہ شاہ ایس ایس پی انویسٹیگیشن کرائم۔برانچ تعینات کر دیا گیا، تعیناتی کے منتظر زین علی شیخ ایس ایس پی ایم۔ٹی بلوچستان،ایس پی ڈیرہ بگٹی عطاء الرحمن ایس پی گوادر اور ایس پی گوادرضیاء الحق کو ایس پی ڈیرہ  بگٹی تعینات کر دیا گیا ہے،ایس پی واشک گل احمد کو سی سی پی او آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،  اس کےعلاوہ شفیق الرحمن کو ایس پی  واشک ،ایس ایس پی انویسٹیگیشن کرائم برانچ خورشید احمد اے آئی جی پی لیگل کوئٹہ اور ایس ایس پی ایم آئی ٹی کمال خان ایس ایس پی ہیڈ کواٹرز بی سی کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سکیورٹی فورسز کے بارے شرانگیز بیان پر قوم سے معافی مانگیں،محسن نقوی