ججز پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس شاہد وحید کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی توثیق کردی

Nov 07, 2022 | 20:27:PM
لاہور ہائیکورٹ، جسٹس شاہد وحید، سپریم کورٹ، تعیناتی کا معاملہ، ججز پارلیمانی کمیٹی، تعیناتی کی سفارش،
کیپشن: جسٹس شاہد وحید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سپریم کورٹ تعیناتی کا معاملہ ،ججز پارلیمانی کمیٹی نے تعیناتی کی سفارش کی توثیق کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے ججز نے جسٹس شاہد وحید کے اعزاز میں کل الوادعی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،الوداعی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوگی ، چیف جسٹس سمیت پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز شرکت کریں گے، الوداعی تقریب میں ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان ،جسٹس شجاعت علی خان ، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس شجاعت علی خان شرکت کریں گے۔
جسٹس مس عالیہ نیلم ، جسٹس عابد عز یز شیخ ، جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس اسجد جاوید گھرال ، جسٹس شاہد کریم ،جسٹس جواد حسن ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہوں گے،ان کے علاوہ جسٹس مزمل اختر شبیر ، جسٹس علی ضیا باجوہ سمیت دیگر ججز بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کی ایک اور نشست کم ہو گئی