بالی وڈ ادا کا رہ عالیہ بھٹ اب ہالی وڈ میں دھو م مچانے کیلئے تیار

Nov 07, 2021 | 11:42:AM
عالیہ بھٹ کی ہالی ووڈ میں انٹری کب ہو گی
کیپشن: عالیہ بھٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ  2022 کے آغاز میں اپنی ہالی ووڈ میں انٹری کا اعلان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے کچھ عرصہ پہلے بین الاقوامی ٹیلنٹ ایجنسی ولیم مورس اینڈیور سے معاہدہ کیا تھا اب وہ باقاعدہ ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لئے تیار ہیں۔اس حوالے سے ایک ٹیلنٹ ایجنسی ولیم مورس اینڈیور کی ایک اسٹوڈیو سے بات چیت چل رہی ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق بہت سے اسکرپٹس دیکھنے کے بعد، عالیہ نے آخر کار ہالی ووڈ میں اپنے پہلے ممکنہ کردارکا انتخاب کر لیا ہے اور 2022 کے آغاز  میں وہ باضابطہ طور پر اپنے ہالی ووڈ پراجیکٹ کااعلان کریں گی۔عالیہ بھٹ ہالی ووڈ اسٹار سٹارلیٹ جینیفر لارنس کو فالو کرتے ہوئے ان کے جیسے پراجیکٹس کا انتخاب کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔  

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کا کوئی چانس نہیں۔۔ شعیب اختر