گجرات میں سی سی ڈی کا اہلکار ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گجرات میں سی سی ڈی کا اہلکار ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہو گیا۔
گجرات میں گزشتہ چند روز میں 9 افراد قتل ہو چکے ہیں، اب ان میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا اہلکار بھی شہید ہو گیا۔
گجرات کے علاقہ واقعہ جلالپورجٹاں میں کرائم کنترول ڈیپارٹمنٹ کے کانسٹیبل سید فیاض شاہ کو گولیاں مار ی گئیں۔ کانسٹیبل فیاض شاہ زخمی حالت میں ہسپتال لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
شہید ہونے والے کانسٹیبل نے ایک موٹرسائیکل پر سوار شخص کو کو مشکوک جان کر روکا تھا۔ اس نےپستول سے کانسٹیبل پر سیدھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے قاتلوں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ واقعہ ٹارگٹ کلنک کا کیس لگتا ہے،سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم کی گرفتار ی کیلئے ٹیمیں سرچ آپریشن شروع کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چوروں نے بھاری بھرکم لیلا موٹر سائکل پر لادا اور واپس چلے گئے، فوٹیج میں چہرے آ گئے