چوروں نے بھاری بھرکم لیلا موٹر سائکل پر لادا اور واپس چلے گئے، فوٹیج میں چہرے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
عید(وقاص احمد) الاضحیٰ کی آمد میں ابھی وقت ہے لیکن لوگوں نے قربانی کے جو جانور خرید رکھے ہیں ان کی حفاظت ایک مسئلہ بن گئی ہے۔
لاہور کے نواحی علاقہ ہربنس پورہ سے ملحقہ نیو کینال پارک سے ایک بھاری بھرکم لیلا بکرا چوری ہوگیا۔
چور موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ انہوں نے ایک گھر کے باہر باندھا گیا ایک مینڈھا (لیلا بکرا) چوری کرکے موٹر سائیکل پر لادا اور سہولت کے ساتھ فرار ہوگئے۔
چوروں کے بکرے کو موٹر سائیکل پر لاد کر لے جانے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
اس فوٹیج میں چوروں کو چند منٹ میں بکرا چوری کرکے واپس جاتے دیکھا گیا۔
متاثرہ شہری کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے بکرے اور چوروں کی تلاش شروع کر دی۔