بشریٰ بی بی کی آنکھ کا علاج؛ بیرسٹر علی طفر  نےسینیٹ میں  آزاد میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ کر دیا

May 07, 2026 | 19:13:PM
 بشریٰ بی بی کی آنکھ کا علاج؛ بیرسٹر علی طفر  نےسینیٹ میں  آزاد میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)  سینیٹ کے  اجلاس  میں بیرسٹر علی ظفر  نے بشریٰ بی بی کی آنکھ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ  رات کو بشریٰ بی بی کو خفیہ انداز میں ہسپتال لے جانے پرہم تشویش کا شکار  ہیں۔

بیرسٹر ظفر نے سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا،  ​بشریٰ بی بی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر حکومت اور جیل حکام خاموش رہے۔ یہ خاموشی مشکوک ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا،  اڈیالہ جیل میں ​بشریٰ بی بی قید تنہائی میں ہیں، ان کو  بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ ​سیاسی انتقام میں کسی کی صحت  کو خطرے میں ڈالنا  قابل قبول نہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا،  ہمارا ​مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی میڈیکل رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔ ​بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج کو  رسائی دے کر چیک اپ کے لیے اڈیالہ جیل بھیجا جائے۔ ​اہل خانہ اور بیٹیوں کی بشریٰ بی بی سے  ملاقات کرائی جائے اور ان کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول بنایا جائے۔ 

اس کے ساتھ بیرسٹر علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ ​بشریٰ بی بی کو فوری طور پر الشفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر کے ان کا معیاری علاج یقینی بنایا جائے۔ ​آزاد میڈیکل بورڈ اور سینیٹرز پر مشتمل وفد کو معائنے کے لیے بشریٰ بی بی کے پاس بھیجا جائے۔
​انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کو بشریٰ بی بی کی صحت کا معاملہ سونپا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی کمپنی الیکٹرک بائیک بنانے کے لئے میدان میں آگئی