علی پرویز ملک کی سعودی سفیر سے ملاقات توانائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق 

May 07, 2026 | 19:06:PM
علی پرویز ملک کی سعودی سفیر سے ملاقات توانائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق 
کیپشن: وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سعودی سفیر سے ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) پاک سعودی توانائی سرمایہ کاری/ ریفائنری اپ گریڈیشن امکانات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان میں  سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  کیاگیا۔ملاقات میں توانائی سلامتی اور ریفائنری اپ گریڈیشن کے آپشنز پر گفتگو ہوئی۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مختلف سرمایہ کاری منصوبوں اور ریفائنری اپ گریڈیشن کے امکانات پر  کام کر رہے ہیں۔ تکنیکی سطح پر ہونے والی مشاورت میں طویل المدتی تعاون کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔ 

علی پرویز ملک نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب بالخصوص آرامکو کے ساتھ سٹریٹجک توانائی شراکت داری کو بڑھانے کا خواہشمند ہے ۔

سعودی سفیر نے کہاکہ خطے میں امن اور علاقائی استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں ۔

علی پرویز ملک نے کہاکہ سعودی عرب کی جانب سے پیٹرولیم سپلائی میں پاکستان کو خصوصی ترجیح دینے پر مشکور ہیں۔

سعودی سفیر نے پاکستان کو توانائی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے  میں مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت عوام کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں سعودی تعاون کی انتہائی قدر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک کے بھاری جرمانوں میں تبدیلی ! موٹر سائیکل سواروں کو بڑا ریلیف مل گیا