گلگت بلتستان کے انتخابات؛ ملت جعفریہ کے قائد علامہ ساجد نقوی توجہ کا مرکز بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گلگت بلتستان میں انتخابات میں تحریک جعفریہ کے سربراہ قائدِ ملتِ جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی اہمیت بڑھ گئی، وہ اس وقت گلگت بلتستان کی سیاست میں اہم سمجھی جانے والی سیاسی جماعتوں کی قیادت کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے مسلم لیگ ن کے بعد پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان ک پارٹی کے رہنماؤں نے بھی رابطے کئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے علامہ عارف واحدی نے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی سے ملاقات کی اور صدر مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام علامہ ساجد نقوی کو پہنچایا۔
ذرائع نے بتایا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ علیم خان نے بھی علامہ ساجد نقوی سے رابطہ کیا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما آج قائد ملت جعفریہ سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی اور اسلامی تحریک میں سیاسی مفاہمت سمیت دیگر امور پر مشاورت ہوگی۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا وفد رانا ثناء اللہ کی قیادت میں علامہ ساجد نقوی سے ملاقات کرچکا ہے۔
گلگت بلتستان میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کب ہوں گے
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات اب 7 جون 2026 کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق،صوبائی اسمبلی کے تمام 24 حلقوں میں پولنگ 7 جون 2026 کو ایک ہی دن ہوگی۔ انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی 16 سے 20 اپریل 2026 تک جمع کروائے۔ انتخابی نشانات 12 مئی 2026 کو الاٹ کیے جائیں گے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 24 جنوری 2026 کو ہونا تھے، لیکن اس سال جنوری میں شدید سردی اور برف باری کے باعث سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے انہیں ملتوی کر دیا گیا تھا۔
گلگت بلتستان اسمبلی نے اپنی 5 سالہ آئینی مدت 24 نومبر 2025 کو مکمل کی تھی جس کے بعد اسے تحلیل کر دیا گیا تھا۔
گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات
صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے فوراً بعد 14 جون 2026 کو گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
اس وقت جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد کی سربراہی میں نگراں حکومت گلگت بلتستان میں حکومت کے امور چلا رہی ہے۔
تحریک جعفریہ کی گلگت بلتستان کے انتخابات میں خاص اہمیت
کچھ عرصہ سے خاموش اسلامی تحریک پاکستان (تحریک جعفریہ) کی قیادت اب ایک بار پھر سیاست میں متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلامی تحریک پاکستان (تحریک جعفریہ) سے الگ ہو جانے والے کئی رہنماؤں کی بنائی ہوئی سیاسی جماعت مجلسِ وحدت المسلمین نے گلگت بلتستان کے گزشتہ انتخابات میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ اب متنوع وجوہات کی بنا پر ایک بار پھر ووٹر اسلامی تحریک تحریک (تحریکِ جعفریہ) کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔
اسلامی تحریک پاکستان (ITP) 2002 میں بنی تھی۔ جنرل پرویز مشرف کی حکومت کی جانب سے تحریک جعفریہ (TJP) پر پابندی لگائے جانے کے بعد، قائد ملتِ جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے تحریکِ جعفریہ کا نام تبدیل کر کے اسلامی تحریک پاکستان (Islami Tehreek Pakistan) رکھ دیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بھی یہ اسی نام سے رجسٹرڈ ہے
یہ بھی پڑھیں: مفاہمت طے پا گئی, آبنائے ہرمز کھلنے کا امکان