بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال انتقال کر گئے

May 07, 2026 | 15:14:PM
بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی سطح پر معروف قوال نذیر فریدی طویل علالت کے پاکپتن بعد انتقال کر گئے ہیں، وہ گزشتہ کافی عرصے سے بیمار تھے اور زیر علاج تھے۔

نذیر فریدی نے اپنی فنی زندگی اور سماع کا آغاز پاکپتن میں واقع درگاہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر سے کیا تھا۔ انہوں نے صوفیانہ اور عارفانہ کلام پڑھنے میں خاص مہارت حاصل کی، جس کی بدولت انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بے پناہ شہرت ملی۔مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر درگاہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر ادا کی جائے گی، جس میں عقیدت مندوں اور فن سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  لاک ڈاؤن۔۔!کاروباری افراد کو مزید وقت مل گیا