لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی ،نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے سپورٹس سنٹرز، جم، آئی ٹی کمپنیاں، کال سنٹرز کو لاک ڈاؤن سے مستثنٰی قرار دیدیا،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی کر دی، حکومت نے سپورٹس سنٹرز، جم، آئی ٹی کمپنیاں، کال سنٹرز کو لاک ڈاؤن سے مستثنٰی قرار دیدیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
حکومت کے اس اقدام کو کاروباری سرگرمیوں کی بحالی اور نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ چند دن قبل ڈپٹی کمشنر لاہورکیپٹن( ر) علی اعجاز نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار پر ابہام دور کر دیا تھا جس کے مطابق ریسٹورنٹس اور شادی ہال 10 بجے تک کھلے رکھے جا سکتے ہیں جبکہ مارکیٹیں 8 بجے ہی بند ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،صرافہ مارکیٹ میں کھلبلی مچ گئی
ڈپٹی کمشنر کیپٹن( ر) علی اعجازنے کہا ہے کہ ریسٹورنٹس اور شادی ہال 10 بجے تک کھلے رکھے جا سکتے ہیں لیکن ریسٹورنٹس مالکان کو پہلے سے موجود شہریوں کو رات 10 بجے سے پہلے فارغ کرنا ہو گا جبکہ عام مارکیٹ کا وقت رات 8 بجے تک ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی بھی اجازت ہےمگر اوقات کار کے بعد شٹر کے اندر بھی سرگرمی نہیں ہو سکے گی، اوقات کار سے پہلے دکانیں بند کروائی جائیں تو ڈی سی آفس شکایت کی جائے۔
علاوہ ازیں حکومت کی کفایت شعاری مہم کے باعث کیپٹل سٹی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام مارکیٹس اور شاپنگ مال رات آٹھ بجے بند ہوں گے ۔تمام شادی ہال اور ریسٹورنٹس رات دس بجے بند کئے جائیں گے ۔ریسٹورنٹس ڈیلیوری اور ٹیک اوے کے لئے تادیر کھلے رہ سکتے ہیں ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق تندور ، میڈیکل سٹور ، پٹرول پمپ ، سی این جی سٹیشن اور بیکریز پر نہیں ہے۔