تھیٹرز اور ڈرامہ ہالز پر چھاپے؛ چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب
غیرقانونی چھاپوں سے کاروبار کا نقصان ہو رہا ہے، پیرافورس اور پولیس کو چھاپوں سے روکاجائے؛وکیل درخواست گزار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)تھیٹرز اور ڈرامہ ہالز پر پیرافورس کے چھاپوں کیخلاف درخواست پرلاہورہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے 13 مئی تک جواب طلب کر لیا۔
جسٹس احمد ندیم ارشد نے صابر علی اور دیگر تھیٹر ٹھیکیداروں کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزارنے کہاکہ حکومت نے خود تھیٹروں اورڈرامہ ہالز کا وقت رات 11 بجے تا 1 بجے رکھا ہے،تھیٹر اور ڈرامہ ہالز 2 گھنٹوں کے علاوہ بجلی و دیگر وسائل استعمال ہی نہیں کرتے، کفایت شعاری مہم کے تحت بھی تھیٹروں اور ڈرامہ ہالز پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق پابندی عائد نہ کرنے کی وجہ تھیٹروں اورڈرامہ ہالز کا ازخود کفایت شعاری مہم سے استثنیٰ ہے، پابندی نہ ہونے کے باوجود پولیس اورپیرافورس چھاپے مار رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکرثناء یوسف قتل کیس ؛گواہان کے بیانات پر جرح مکمل
وکیل درخواست گزارنے کہاکہ غیرقانونی اور غیرمجاز چھاپوں سے کاروبار کا نقصان ہو رہا ہے،لاہور ہائیکورٹ سے استدعاہے کہ پیرافورس اور پولیس کو چھاپوں اور سیل کرنے سے روکاجائے۔