ٹک ٹاکرثناء یوسف قتل کیس ؛گواہان کے بیانات پر جرح مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ)ٹک ٹاکرثناء یوسف قتل کیس میں استغاثہ کے 23 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔
استغاثہ کے مزید ایک گواہ پر وکلائے صفائی کی جانب سے جرح مکمل کر لی گئی، جس کے بعد مجموعی طور پر استغاثہ کے 23 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 176 پروازوں کے ذریعے 44 ہزار 908 عازمین حج حجازمقدس پہنچ گئے
سرکاری وکیل راجہ نوید حسین اور سردار قدیر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،جرح مکمل ہونے کے بعدعدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی۔
,