شہباز شریف  ایک روزہ دورہ  پر گلگت پہنچ گئے،گورنر،نگران وزیراعلیٰ سے ملاقات

May 07, 2026 | 10:46:AM
شہباز شریف  ایک روزہ دورہ  پر گلگت پہنچ گئے،گورنر،نگران وزیراعلیٰ سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورہ  پر گلگت پہنچ گئے.

گلگت پہنچنے پر گورنر سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلی جسٹس (ر) یار محمد نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا.

وفاقی وزراء احسن اقبال، سردار اویس احمد خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ، انجینئیر امیر مقام، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.

وزیرِ اعظم کی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد سے علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی.

ملاقاتوں میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، صوبائی امن و امان کی صورتحال اور دیگر صوبائی امور پر گفتگو ہوئی.

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ ،صرافہ مارکیٹ میں کھلبلی مچ گئی

 وزیرِ اعظم دورہ کے موقع پر گلگت بلتستان کیلئے قابل تجدید توانائی (سولر بجلی)، سیف سٹیز، لیپ ٹاپ اسکیم و یوتھ بزنس و ایگری لون اسکیم کا افتتاح اور گلگت بلتستان میں 4 دانش اسکولز کا سنگ بنیاد رکھیں گے.