پارٹی ٹکٹ کے بدلے ڈھائی کروڑ مانگنے کا الزام،سابق وزیراعظم نےقانونی نوٹس بھجوادیا 

May 07, 2026 | 10:29:AM
 پارٹی ٹکٹ کے بدلے ڈھائی کروڑ مانگنے کا الزام،سابق وزیراعظم نےقانونی نوٹس بھجوادیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ )سردار صداقت حیات کی جانب سے سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردار عبدالقیوم نیازی پر پارٹی ٹکٹ کے بدلے ڈھائی کروڑ روپے مانگنے کے الزام کے بعد معاملہ قانونی نوٹس تک پہنچ گیا۔ 
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے ہتک آمیز الزامات پر اپنے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ کے ذریعے قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما سردار صداقت حیات نے چیئر مین پارلیمانی بورڈ اور صدر تحریک انصاف عبدالقیوم نیازی پر ڈھائی کروڑ مانگنے کا الزام عائدکیاہے جس پرسابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے ہتک آمیز الزامات پر قانونی نوٹس بھیج دیاگیاہے۔
قانونی نوٹس میں الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا گیاہے۔
سردار صداقت حیات نے نجینٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق وزیر اعظم پر ڈھائی کروڑ مانگنے کا الزام عائد کیا تھا،نوٹس میں سردار صداقت خان سے 14 دن کے اندر غیر مشروط عوامی معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متعلقہ میڈیا پلیٹ فارمز پر فوری معذرت اور الزامات واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے،آئندہ ایسے الزامات سے باز رہنے کی تحریری یقین دہانی بھی طلب کی گئی ہے اورعدم تعمیل کی صورت میں دیوانی اور فوجداری کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے،10 کروڑ روپے ہرجانے کے دعوے سمیت قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئےآسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی
 سردار عبدالقیوم نیازی کا مؤقف ہے کہ ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا قانونی جواب دیا جائے گا۔