ڈپریشن، سابق بھارتی کرکٹر ہسپتال داخل

May 07, 2026 | 10:28:AM
ڈپریشن، سابق بھارتی کرکٹر ہسپتال داخل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے سابق فاسٹ بولر سلیل انکولا کو ڈپریشن کے باعث ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سالہ سلیل انکولا کا مینٹل ہیلتھ کیئر سینٹر میں علاج جاری ہے، وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہیں اور ان کا پونے کے قریب سینٹر میں ری ہیب ہو رہا ہے۔

سابق بھارتی فاسٹ بولر کی اہلیہ ریا انکولا کا کہنا ہے کہ سلیل انکولا 2024ء سے والدہ کے انتقال کے بعد اپ سیٹ ہیں۔

 حال ہی میں اکثر طبیعت خراب ہونے اور بریک ڈاؤن کے بعد پُرسکون جگہ پر علاج کرانے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئےآسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی

ریا انکولا کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ انہوں نے علاج کا فیصلہ کیا، ری ہیب سے بہتری آ رہی ہے، کرکٹ فیملی بھی بریک لینے پر سلیل انکولا کو سپورٹ کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سالہ سلیل انکولا نے واحد ٹیسٹ 1989ء میں کراچی میں پاکستان کے خلاف کھیلا تھا۔

بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور پاکستان کے وقار یونس نے بھی اسی ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔

سلیل انکولا نے 20 ون ڈے میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کی اور انہوں نے 1997ء میں ٹھوڑی کے ٹیومر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

سلیل انکولا نے فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری بھی کی ہے۔