جی ڈی اے کا 18 مئی کو باغ جناح کراچی میں ہونے والا جلسہ عام ملتوی

May 07, 2025 | 18:36:PM
جی ڈی اے کا 18 مئی کو باغ جناح کراچی میں ہونے والا جلسہ عام ملتوی
کیپشن: جی ڈی اے جلسہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے ملکی حالات کے پیش نظر 18 مئی کو باغ جناح کراچی میں ہونے والا جلسہ عام ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جمعیت علمائے اسلام کا اہم مشاورتی اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوا جس میں جی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدرالدین شاہ راشدی، جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبد القیوم ہالیجوی، مولانا راشد محمود سومرو، جی ڈی اے کے ڈاکٹر صفدر عباسی، سردار عبدالرحیم، سید زین شاہ، مظہر راہوجو، معظم عباسی، مظفر بروہی جبکہ جے یو آئی کے مولانا عبدالکریم عابد، قاری عثمان ، غلام سرور بلیدی، رفیق احمد سومرو،  حسین آصفی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے 10مئی تک بند ،وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آ گئی

اجلاس میں پاکستان پر رات کے اندھیرے میں بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، معصوم شہریوں کی شہادت پر انکے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور پاک فوج کے جوانوں کے عزم و حوصلے میں اضافے کیلئے دعا کی گئی۔

اس موقع پر سید صدرالدین شاہ راشدی اور مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ ملکی سرحدوں کے حفاظت کیلئے جی ڈی اے اور جے یو آئی کے کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے حر فورس اور انصار السلام کے کارکنان ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

 رہنماؤں اور کہا کہ ہم سب کے لئے وطن عزیز سب سے زیادہ مقدم ہے ملک ہے تو ہم ہیں لہٰذا ہم جلسے کو ملتوی کرکے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، پوری پاکستانی قوم بزدل بھارتی فوج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:12 مئی تک ملک بھر میں آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کی پیش گوئی