پاک فوج نے بھارت کے مزید 4 ڈرون مار گرائے، تعداد 7 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد موثر جواب دینے کی کارروائی جاری رکھی، بھارت کے مزید 4 ڈرون مار گرائے جس سے کل تعداد 7 ہوگئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرونز نے پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کی جس پر پاک فوج نے پکھلیاں، سیالکوٹ سیکٹر میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے 4اور ڈرونز کو مار گرایا،پاکستان نے جدید دفاعی اور تکنیکی ای ڈبلیو صلاحیتوں کی وجہ سے نیچے اتار کر2 مزید بھارتی ڈرونز کو قبضے میں بھی لے لیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس سے قبل برنالہ، شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھی بھارت کے3ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، اب تک کل 7 بھارتی ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، ان میں ایک بڑا ہیرون مسلح ڈرون بھی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی جانب سے رافیل سمیت 5 بھارتی طیارے اور ایک ڈرون تباہ کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار