اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار کم داؤد کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار کم داؤد نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار کم داؤد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر اظہارخیال کرتے ہوئے انسٹاگرام پر پاکستان کے خوبصورت مقامات پر اپنے دورے کی یادگار ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ "ہمیشہ پاکستان کے لیے دعاگو ہوں۔"
یہ بھی پڑھیں:معروف ماڈل اریج چوہدری کے اعزاز میں تقریب
یاد رہے کہ اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریائی گلوکار کم داؤد کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رات کی تاریکی میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیراور پنجاب کے علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بزدلانہ حملے کیے، حملے کے نتیجے میں اب تک 26 پاکستانی شہید اور 43 زخمی ہو چکے ہیں جن میں ایک 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔