معروف ماڈل اریج چوہدری کے اعزاز میں تقریب

اریج چوہدری جیسی فنکارائیں ہمارا روشن مستقبل ہیں،مصطفیٰ قریشی،تنویرآفریدی اوردیگرکاخطاب

May 07, 2025 | 15:28:PM
معروف ماڈل اریج چوہدری کے اعزاز میں تقریب
کیپشن: اریج چودھری کوپھول پیش کیے جارہے ہیں
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مس پاکستان ،ورلڈ یونیورس، مس ارتھ پاکستان،مس ایکو پاکستان اور مس گلوبل پاکستان سمیت  چار اعزازت حاصل کرنےوالی معروف ماڈل اریج چوہدری کے اعزاز میں تقریب کااہتمام کیاگیا۔

پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں سینئراداکارمصطفیٰ قریشی،معروف گلوکارتنویرآفریدی،افضل آدھیا،اطہرجاویدصوفی،عبدالوسیع قریشی اوردیگر نے شرکت کی۔

اریج چوہدری نے اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کی دلی خواہش پوری ہونے پر اللہ تعالیٰ کی بہت شکر گزار ہوں،شوبز میں مزید کام کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہوں  اور پاکستانی ماڈلز کو بھی بین الاقوامی سطح پر سپر ما ڈلز اور مقابلہ یونیورس میں حصہ لینا چاہیے۔

فلم اسٹار مصطفیٰ قریشی نے اس موقع پر کہا کہ اریج چوہدری جیسی فنکارائیں ہمارا روشن مستقبل ہیں،ان کو ہم پڑوسی ملک کی کسی بھی بڑی فنکارہ کے مقابلے پر فخر کے ساتھ پیش کرسکتے ہیں،ہماری یہ فنکارہ بھارتی فنکاروں کو مات دے کر آئے گی۔

 تقریب کے مہمان خاص افضل آدھیا نے کہاکہ اریج باصلا حیت سپر ماڈل ہے اوردنیا میں پاکستان کا نام روشن کیاہے۔معروف گلوکار تنویر آفریدی اور گلوکارہ آیت شیخ نے اریج چوہدری کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی اس فنکارہ پر ناز ہے۔

فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی، صدر عبدالوسیع قریشی اور سینئر شوبز صحافی اختر علی اختر نے میڈیا کی جانب سے اریج چوہدری کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو ان کا جائز مقام دلانے اور صلاحیتوں کے اعتراف اور پذیرائی کے لیے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی۔

تقریب میں مصطفےٰ قریشی،افضل آدھیا ،تنویر آفریدی اوردیگر نے اریج چودھری کی سالگرہ کاکیک  کاٹا جبکہ مہمانوں کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔