چین کے سفیرجیانگ زائیڈونگ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات
نائب وزیراعظم نے چینی سفیر کو بھارت کی جانب سے پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس)چین کے سفیرجیانگ زائیڈونگ نے آج صبح ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی،نائب وزیراعظم نے اس موقع پر چینی سفیر کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلا اشتعال خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو معصوم جانوں کے ضیاع پر سنگین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی کارروائی کے بعد پاکستان میں ’’ایکس‘‘ کو بحال کردیا گیا
, ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،فریقین نے تمام متعلقہ شعبوں میں قریبی رابطہ اور تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
۔۔۔