لاہور کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے دوبارہ بند،نیا نوٹم جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد ،طیب سیف)پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور کی فضائی حدود میں مختلف فضائی روٹس کو کمرشل پروازوں کے لیے دوبارہ بند کردیا گیا،اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا نیا نوٹم بھی جاری کردیاگیاہے۔
نوٹم کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کے روٹ J139, J 165, اور J 186 روٹ فلائٹ آپریشن کے لیے بندہیں، فضائی حدود کے یہ روٹس آپریشنل وجوہات کے بعد 24 گھنٹے کے لیے بند کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد جے 10 سی طیارے بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں نمایاں اضافہ
دوسری طرف اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہے اوراسلام آباد آنے والی پروازوں کو اے ٹی سی سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔