امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع

May 07, 2025 | 10:37:AM
امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع ہے، جس کی تصدیق انہوں نے حال ہی میں نیویارک میں ہونیوالے معروف فیشن ایونٹ "میٹ گالا 2025" کے دوران کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریحانہ نے سیاہ لباس اورٹوپی پہنے ریڈ کارپٹ پر انٹری دی جس میں ان کابیبی بمپ نمایاں تھا جس سے ان کی تیسری بار حاملہ ہونے کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔

ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ریحانہ کے پارٹنر ریپر اے ایس اے پی راکی نے بھی اپنے بیان میں تیسرے بچے کی آمد کی خوشخبری دیتے ہوئے محبت کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

واضح رہے کہ ریحانہ اور راکی کے پہلے سے دو بیٹے ہیں، ریحانہ مشہور گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب امریکی کاروباری خاتون بھی ہیں۔