بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ

May 07, 2024 | 22:13:PM
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بالی ووڈ فل انڈسٹری کے معروف اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کیساتھ آنلائن ہاتھ ہو گیا، فراڈیئے 5 لاکھ روپے کا چونا لگا گئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق راکیش بیدی کی اہلیہ ارادھنا آن لائن فراڈ کا نشانہ بن کر 4 لاکھ 98 ہزار روپے سے محروم ہوگئیں،جمعے کے روز انہیں کسی کی کال موصول ہوئی تھی جس میں کال کرنے والے نے انہیں بتایا کہ حادثاتی طور پر ان کے اکاؤنٹ میں غلطی سے رقم بھیج دی گئی ہے، تو ان کے پاس ایک او ٹی پی (ون ٹائم پاس ورڈ) آئے گا آپ وہ بتا دیں تو اس سے پیسے واپس ہو سکتے ہیں۔

کال کرنے والے نے انتہائی چلاکی اور عیاری سے کام لیتے ہوئے ارادھنا سے غلطی کو ٹھیک کرنے کے لیے ان کا او ٹی پی معلوم کرنے کی کوشش کی، لیکن ارادھنا نے فون فوراً بند کر دیا کیونکہ انہیں دھوکہ دہی کا شبہ ہوگیا تھا،ارادھنا کے او ٹی پی نہ دینے اور کال کاٹنے کے باوجود ان کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال لیے گئے،راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ ہونے والے فراڈ کیس کی تفتیش اوشیوارہ پولیس کررہی ہے، اور اس بات پر حیران ہے کہ ارادھانا کی جانب سے او ٹی پی فراہم نہ کیے جانے کے باوجود ان کے اکاونٹ سے پیسے کیسے غائب ہوگئے؟

سائبر فراڈ کے اس مخصوص طریقے نے پولیس حکام کو پریشان کردیا ہے، جبکہ پولیس کا سائبر ونگ تمام بینکوں میں منی ٹریلز کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے جہاں چوری کی رقم جمع کی گئی ہوگی،اس سے قبل اداکار راکیش بیدی خود بھی اسی طرح کے فراڈ کا شکار ہوچکے ہیں، جنوری میں ان کے اکاونٹ سے بھی 75 ہزار روپے نکلوائے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :دونوں ہاتھوں سے معذور شخص نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا