دونوں ہاتھوں سے معذور شخص نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا

May 07, 2024 | 22:03:PM
دونوں ہاتھوں سے معذور شخص نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بھارت میں دونوں ہاتھوں سے معذور شخص نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے  باآسانی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کارہائشی 30 سالہ تھانسن دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے کے باوجود اپنی ٹانگوں سے گاڑی چلانے میں مہارت رکھتا ہے ، تھانسن کو 10 سال کی عمر میں کرنٹ لگا تھا جس کے سبب اس کے دونوں ہاتھ کہنیوں تک کاٹنے پڑے لیکن تھانسن نےاپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور وہ اپنے تمام کام بخوبی سر انجام دیتا ہے۔

ڈاکٹرز کی جانب سے تھانسن کو فٹ قرار دینے پر چنئی انتظامیہ کی جانب سے اسے 10 سال کا ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا گیا جس پر تھانسن کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی چلا کر بہت خوش ہے اور لائسنس حاصل کرنے کے بعد اب وہ آزادی کیساتھ جہاں چاہے وہاں جا سکے گا،تھانسن شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ ہے، اس نے شہر اندور سے تعلق رکھنے والے دونوں ہاتھوں سے معذور شخص سے متاثر ہو کر گاڑی چلانا سیکھی جسے 2016 میں ڈارئیونگ لائسنس ملا تھا۔

 گاڑی سیکھنے کے بعد تھانسن کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں دشوری کا سامنا تھا لیکن 2013 میں جب اسے کیرالہ سے تعلق رکھنے والی دونوں ہاتھوں سے معذور خاتون کے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے ڈاکٹرز سے اپنا فٹنس سرٹیفکیٹ بنوایا اور یوں وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کو کتنے اور کیوں ووٹ پڑے؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے اصل بات بتا دی