شکارپور : مسلح افراد کی فائرنگ,3 افراد جاں بحق،1زخمی

May 07, 2024 | 08:37:AM
 شکارپور   میں  نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ   1 شخص زخمی ہوگیا ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالجبار ابڑو) شکارپور   میں  نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ   1 شخص زخمی ہوگیا ۔
 تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ شکارپور   کی تحصیل گڑھی یاسین میں ڈکھن ناکہ کے مقام پر  پیش آیا  جہاں مسلح افراد  نے  فائرنگ کردی۔ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد جانبحق جبکہ   1 شخص زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں: دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی  

پولیس کے مطابق واقعہ مہر  اور معرفانی برادری کے دو گروپوں کا شاخسانہ ہو سکتا ہے،لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،لاشوں کی شناخت  آصف علی مارفانی، محمد علی اور سعید احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقع کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.