پنجاب میں انتخابی مہم ،پی ٹی آئی کے جلسوں کا شیڈول سامنے آ گیا

May 07, 2023 | 18:58:PM
پنجاب میں انتخابی مہم ،پی ٹی آئی کے جلسوں کا شیڈول سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پنجاب میں اتنخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم  کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان بدھ کے روز اپنا پہلا جلسہ کریں گےجبکہ جلسوں کے لیے جی ٹی روڈ کے شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کا پہلا جلسہ مریدکے میں ہونے کا امکان ہے،تحریک انصاف کا دوسرا جلسہ گکھڑ میں کیا جائے گا، تحریک انصاف کا تیسرا جلسہ کھاریاں میں کیا جائے گا، پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی جلسوں کا شیڈول فائنل کیا جا رہا ہے، عمران خان کی منظوری ہے بعد شیڈول کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کےبدھ  کو مریدکے میں ہونے والے جلسے میں عمران خان خود شریک ہوں گے، پاکستان تحریک انصاف کا آئندہ اتوار ملک بھر میں یونین کونسل لیول پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے،بدھ سے ہفتہ تک سینٹرل پنجاب میں جلسے ہوں گے اور اتوار کے روز ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔