لاہور: پولیس مقابلوں میں 4 ملزمان ہلاک

May 07, 2023 | 09:47:AM
لاہور: پولیس مقابلوں میں 4 ملزمان ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین، عرفان ملک) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقوں شاہدرہ ٹاؤن اور مناواں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 ملزمان ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

   پولیس کے مطابق  شاہدرہ میں فائرنگ سے بھتہ خور شوٹر اور ڈاکو فیضان عرف جگا اور علی رضا ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: جیکب آباد،12 روز قبل بلوچستان سے اغواء ہونیوالا تاجر کا بیٹا بازیاب

پولیس کا کہنا ہے کہ مناواں مقابلے میں ہلاک ملزمان کی شناخت شیر گل اور شوکت کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کی جانب سے نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل پولیس ملازم نوید کو شہید کیا تھا۔