خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سبحان اللہ خان)خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چترال ،پشاور،بونیر، شانگلہ،مالاکنڈ،دیر اورسوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈکی گئی جبکہ گہرائی 216کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھا ۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا وردکر تے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت مانگنے میں ملوث پیٹرول پمپس کی فوری اطلاع دیں، اوگرا