عوام ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت مانگنے میں ملوث پیٹرول پمپس کی فوری اطلاع دیں، اوگرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قلت نہیں۔ عوام قیمت میں اضافے کے خوف کی وجہ سے زیادہ خرید چاہتے تھے۔
ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے۔ مارکیٹ میں اب افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
اوگرا کے ترجمان نے کہا، افراتفری ختم ہو چکی ہے، ملک بھر کے پیٹرول پمپوں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اوگرا آئل کمپنیوں پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
قلت ، ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت مانگنے میں ملوث پیٹرول پمپس کی فوری اطلاع دیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پیرا PERA پٹرول چھپانے، مہنگا بیچنے والے پمپوں پر چھاپے مارے گی، لائسنس منسوخ ہوں گے