پیرا PERA پٹرول چھپانے، مہنگا بیچنے والے پمپوں پر چھاپے مارے گی، لائسنس منسوخ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،پمپس سیل، لائسنس منسوخ ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے عوام کو اذیت میں مبتلا کرنے والے پٹرول پمپ مالکوں کے خلاف راست اقدام کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف منسٹر مریم نواز شریف نے اپنے ادارہ پیرا کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 'زیرو ٹالرینس' پالیسی کے ساتھ ٹھوس کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔ سی ایم مریم نواز شریف نے فیلڈ آفیسرز کو پٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دے دیا ہے۔
آج 7 مارچ کو لاہور میں سی ایم مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں اورناجائز منافع کمانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغازکردیا گیا ہے-
چیف منسٹر کے حکم پر پنجاب انفورسیمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) پٹرول پمپ مالکوں کے خلاف متحرک ہوگئی ہے-
چیف منسٹر نے ناجائزمنافع خوری کی غرض سے مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ہوائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر، جیٹ فیول میں 82 فیصد اضافہ ہوگیا
پٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ چھپا کربیچنے سے انکار کرنے یا زیادہ قیمت وصول کرنے کی کوشش کرنے میں ملوث پٹرول پمپ کسی کا بھی ہو ،ا سے فوراً بند کر کے سیل کر دیا جائےگا۔ ایسے تمام پترول پمپ مالکوں کے ، لائسنس منسوخ ہوں گے-
مریم نواز شریف کی سخت ہدایات ملتے ہی پٹرول مافیا کے لئے فولادی شکنجہ تیارکرلیا گیا ہے-
مریم نواز نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو بھی جنگ کا بہانہ بنا کر عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاے گی-
پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں -پٹرولیم مصنوعات سے متعلق قیاس آرائیوں پر حکومت پنجاب نے سخت انتباہ کیا کہ مصنوعی قلت کا شوشہ چھوڑنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا-
یہ بھی پڑھیئے: مشرق وسطیٰ کشیدگی مزید بڑھ گئی تو خام تیل کی قیمت 150ڈالر فی بیرل ہو جائیگی:قطری وزیر توانائی