تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ کر دیا ؛عبدالغفور حیدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جمعیت علمائے پاکستان کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام پر حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں مہنگائی کا ڈرون حملہ کر دیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ پاکستان کے غریب عوام پیٹرول کی اس شدید مہنگائی کو برداشت نہیں کر سکتے۔ جن ممالک میں جنگ جاری ہے وہاں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔
ان کاکہناتھا کہ حکومت نے قبل از وقت پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر کے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت کو عوامی مشکلات کا کوئی احساس نہیں۔ پیٹرول کی قیمتوں میں یہ بے تحاشا اضافہ ناقابلِ قبول ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اس فیصلے پر فوری طور پر نظرِ ثانی کرے، کیونکہ قیمتوں میں اس قدر اچانک اضافہ تو حالتِ جنگ میں بھی نہیں کیا جاتا۔
جے یو آئی کے سینیٹر کاکہناتھا کہ حکومتوں کو چاہیے کہ کوئی بھی معاشی فیصلہ کرتے وقت اپنی قوم کی غربت، معاشی حالات اور پسماندگی کو مدنظر رکھیں اور عوام پر اتنا ہی بوجھ ڈالیں جو وہ برداشت کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:خطے میں سب سے سستا پیٹرول کس ملک میں مل رہا ہے؟ پاکستان کا کونسا نمبر؟جانیے