وانا؛بارودی مواد کے دھماکے میں 2افراد جاں بحق، 20زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)وانا بازار میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 20افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وانا بازار میں مرزا عالم پٹرول پمپ کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 20شہری زخمی ہوئے ہیں ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ رمضان المبارک کی افطاری کے لئے خریداری میں مصروف تھے اورعوام کا رش زیادہ تھا، جس کی وجہ سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔زخمیوں میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس اور سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خطے میں سب سے سستا پیٹرول کس ملک میں مل رہا ہے؟ پاکستان کا کونسا نمبر؟جانیے