آج شام وسطی اسرائیل میں ایران کے میزائل کا ساتواں حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آج شام پونے چھ بجے اسرائیل میں ایران کی طرف سے فائر کئے گئے میزائل کا ساتواں حملہ ہوا۔
اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ IDF نے ایران سے نئے میزائل حملے کا پتہ لگایا ہے اور وسطی اسرائیل میں حملے سے بچنے کے سائرن بجنے کا امکان ہے۔کچھ دیر بعد وسطی اسرائیل میں تل ابیب اور آس پاس کے علاقوں میں سائرن بج رہے تھے۔
اس حملے کے پندرہ منٹ بعد آئی ڈی ایف نے بتانا شروع کیا کہ ایران کے آج ساتوین میزائل حملے سے بھی کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا۔
ایران سے کوئی میزائل لانچ کئے جانے کے بعد اس میزائل کے اسرائیل تک پہنچنے سے پہلے ہی اسرائیلی فوج اس کا پتہ لگا لیتی ہے اور فوری طور پر سائرن بجنے سے پہلے کا انتباہ جاری کر دیتی ہے۔
آج شام وسطیٰ اسرائیل پر ساتواں ایرانی میزائل حملہ گزشتہ حملے کے تین گھنٹے بعد ہوا۔
آئی ڈی ایف کے نئے میزائل حملے کی اطلاع دینے کے پندرہ منٹ بعد طبی عملے کا کہنا ہے کہ وسطی اسرائیل پر تازہ ترین ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے بعد زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ابتدائی فوجی جائزوں کے مطابق اس میزائل کو فضا میں روک لیا گیا تھا اور اس کے براہ راست اثرات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
آئی ڈی ایف ہوم فرنٹ کمانڈ کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں سائرن بجائے گئے تھے، وہاں کے شہری اب بم سے بچانے والی پناہ گاہوں سے نکل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران نےہرمزگان میں اسرائیل کا ڈرون گرا دیا
یہ بھی پڑھیں: ہوائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر، جیٹ فیول میں 82 فیصد اضافہ ہوگیا