ایران نےہرمزگان میں اسرائیل کا ڈرون گرا دیا

Mar 07, 2026 | 18:35:PM
ایران نےہرمزگان میں اسرائیل کا ڈرون گرا دیا
کیپشن: جاری کی گئی ہے۔ ایران کی طرف سے ہرمزگان مین گرائے گئے ڈرون کی فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران کے  پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے ہفتے کے روز جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان میں ایک اسرائیلی Hermes 900 ڈرون کو کامیابی سے مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون ایران کے ساحلی علاقے کے قریب پرواز کر رہا تھا جسے ایران کے فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

ایران کاخلیج میں امریکی اور  برطانوی آئل ٹینکروں پر میزائل سے حملہ
 آج ہفتے کی صبح پاسداران انقلاب نے کہا کہ شمالی خلیج فارس میں امریکی آئل ٹینکرکو میزائل سے نشانہ بنایا۔ پاسدارانِ انقلاب نے  آبنائے ہرمز  کو امریکہ، اسرائیل اوریورپی جہازوں کیلئے نو گو زون قرار  دے رکھا ہے لیکن آبنائے ہرمز سے عملاً ہہر طرح کے آئل ٹینکرز کی آمد و وفت رکی ہوئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  ایران میں اسرائیلی ائیرسٹرائیکس کی نئی لہر، اسرائیل پر دوپہر تک چھ میزائل حملے، ٹرمپ کی آج شدید حملوں کی وارننگ