7 لاکھ 33 ہزار بیرل روسی خام تیل جلد پاکستان پہنچے گا؛روسی میڈیاکادعویٰ

Mar 07, 2026 | 14:49:PM
 7 لاکھ 33 ہزار بیرل روسی خام تیل جلد پاکستان پہنچے گا؛روسی میڈیاکادعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)روسی میڈیا نے ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری بحران کے دوران روسی تیل پاکستان کو سپلائی کیا جائے گا۔
روسی میڈیا نےیہ بات گلوبل انرجی امور کے ماہر ڈاکٹر ممودہ سلامے کے حوالے سے کہی ہے۔
روسی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق7 لاکھ 33 ہزار بیرل روسی خام تیل جلد پورٹ قاسم پہنچے گا۔
پاکستان تیل کے لیے طویل عرصے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر انحصار کررہا ہے،تاہم اس سے پہلے بھی روسی خام تیل خرید چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قلت نہیں، پمپس کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے؛ترجمان اوگرا
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہر 10 فیصد اضافہ پاکستان کے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر کا اضافہ کردیتا ہے،اگر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچیں توسالانہ خسارہ 5 سے 7 ارب ڈالر تک بڑھ جائےگا۔