پیٹرول کی قلت نہیں، پمپس کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے؛ترجمان اوگرا

Mar 07, 2026 | 14:37:PM
 پیٹرول کی قلت نہیں، پمپس کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے؛ترجمان اوگرا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترجمان اوگرا نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبروں کو مسترد کردیا۔
 ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے اور کوئی قلت نہیں ہے ، لوگ قیمت بڑھنے سے پہلے زیادہ سے زیادہ تیل خریدنا چاہتے تھے۔
 ترجمان اوگرا نے کہا کہ مارکیٹ میں اب افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور افراتفری ختم ہو چکی، ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ ،نوٹیفیکشن جاری
ترجمان اوگرانے مزید کہا کہ آئل کمپنیوں پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، قلت ، ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت میں ملوث پیٹرول پمپس کی فوری اطلاع دیں۔