خوشخبری !عمرہ زائرین کیلئے ’ای گیٹس‘ سروس کا باقاعدہ آغاز

Mar 07, 2026 | 14:32:PM
خوشخبری !عمرہ زائرین کیلئے ’ای گیٹس‘ سروس کا باقاعدہ آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں ڈائریکٹریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ   کی جانب سے جدہ اور مدینہ منورہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پرعمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ’ای گیٹس‘ سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ جوازات نے جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے امیگریشن سیلف سروس متعارف کرائی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سیلف سروس کے لیے انتہائی جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم فراہم کیا گیا ہے جس کے ذریعے رمضان المبارک میں عمرہ سیزن کے دوران دنیا بھر سے آنے والے اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس جانے والے زائرین بآسانی اور بلا تاخیر امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سونا رعایتی نرخوں پر فروخت۔۔!

خود کارگیٹس کے ذریعے زائر کا مکمل ڈیٹا کی تصدیق لمحوں میں ہو جاتی ہے جس سے انٹری اور ایگزٹ کی کارروائی خود کار طریقے سے مکمل ہو جاتی ہے اور زائرین کو امیگریشن کے لیے قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔