مشرقِ وسطیٰ میں جنگ : اماراتی تاجر سونا رعایتی نرخوں پر فروخت کرنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث اماراتی تاجر سونا رعایتی نرخوں پر فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتِ حال کے سبب ایک جانب پروازیں منسوخ ہو گئیں اور سپلائرز کی سونے کو اہم تجارتی مرکز سے منتقلی کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث مارکیٹ میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔
متعدد خریدار نئی خریداری سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، کیونکہ وہ غیر معمولی شپنگ اور انشورنس کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جبکہ فوری ترسیل کی کوئی ضمانت بھی موجود نہیں۔
نتیجتاً سٹوریج اور فنڈنگ کے مسلسل اخراجات کی بجائے تاجر لندن کے عالمی معیار کے مقابلے میں فی اونس تقریباً 30 ڈالرز تک کی رعایتی قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں آن لائن کلاسز ؟ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا بڑا بیان آ گیا
متحدہ عرب امارات بالخصوص دبئی، ایشیاء بھر میں سونا برآمد کرنے کا اہم مرکز ہے، نیز یہ سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور کئی افریقی ممالک سے آنے والے سونے کا راستہ بھی ہے