خواتین کو مفت پنک الیکٹرک اسکوٹرز دینے کی تقریب 8 مارچ کو ہوگی
منتخب خواتین کوروڈ سیفٹی اور اسکوٹر چلانے کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی،شرجیل انعام میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجزجمالی)کراچی میں خواتین کو مفت پنک الیکٹرک اسکوٹرز دینے کی تقریب عالمی یوم خواتین کے کے موقع پر 8 مارچ کو ہوگی۔
سینئروزیرسندھ شرجیل انعام میمن کاکہناہے کہ حکومتِ سندھ کا یہ اقدام خواتین کو محفوظ، خودمختار اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے،پروگرام کے تحت منتخب خواتین کو الیکٹرک اسکوٹرز دیے جائیں گے جبکہ انہیں روڈ سیفٹی اور اسکوٹر چلانے کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔
شرجیل انعام میمن کاکہناہے کہ پنک الیکٹرک اسکوٹرز پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جو خواتین کی خودمختاری اور نقل و حرکت کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اور اسرائیلی سائبرحملوں کیلئے اینٹی وائرس تیار
شرجیل انعام میمن کے مطابق یہ منصوبہ خواتین کی خودمختاری میں اضافہ کرنے کے ساتھ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا، حکومتِ سندھ مستقبل میں بھی ایسے منصوبے متعارف کرانے کے لیے پُرعزم ہے۔