جیسے ہی معاملات بہتر ہوئے قیمتیں کم کر دیں گے: وزیر پٹرولیم

Mar 07, 2026 | 09:16:AM
جیسے ہی معاملات بہتر ہوئے قیمتیں کم کر دیں گے: وزیر پٹرولیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ جیسے ہی معاملات بہتر ہوں گے اسی پھرتی کے ساتھ قیمتیں کم کریں گے، ہفتہ وار قیمتوں کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مجبوری میں کیا۔

 جن لوگوں نے پٹرول کی فروخت روک کر منافع خوری کی ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان نے صورتحال کے مطابق اپنے ذخائر کو بڑھا لیا تھا۔

 آبنائے ہُرمز کا راستہ بند ہونے کے بعد سعودی عرب کی دوسری بندرگاہوں سے تیل لایا جا رہا ہے۔

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پی این ایس سی کے دو جہاز سعودی عرب کے دوسرے راستوں سے تیل پاکستان لا رہے ہیں۔

 سعودی آرامکو نے کہا ہے کہ پاکستان بڑا بحری جہاز بھی بھیجے تو اس پر بھی تیل بھجوائیں گے۔

مزید پڑھیں:شکر گڑھ میں پٹرول غائب کر دیا گیا، ساڑھے تین سو روپے فی لٹر میں فروخت