پیپلزپارٹی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کااظہار، فوری واپس لینے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔
شازیہ مری کا بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ عوام پر بڑا معاشی بوجھ ہے۔
ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے کہاکہ رمضان المبارک میں دوسری بار قیمتوں میں اضافہ انتہائی افسوسناک ہے، اس اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی اور عوام کی مشکلات بڑھیں گی، حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے۔
ان کاکہناتھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، موجودہ حالات میں عوام پہلے ہی شدید مہنگائی کا شکار ہیں،شازیہ مری نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے۔
ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ معیشت اور عوام دونوں کے لیے نقصان دہ ہوگا، عوام دوست پالیسیوں کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔